\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: این آئی اے نے پلوامہ میں چھ دکانیں ضبط کرلیں

       
مناظر: 633 | 10 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کے روز ضلع پلوامہ میں چھ دکانوں کا ضبط کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانیں ضلع کے علاقے لیتہ پورہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کی گئیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جو جائیداد ضبط کی گئی ہے وہ فیاض احمد ماگرے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیاض ماگرے این آئی اے کے ایک کیس میں ملزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیتہ پورہ میں 5.5مرلہ اراضی پر تعمیر ہونے والی 6 دکانوں کو ضبط کرلیاگیاہے۔