جمعہ‬‮   9   مئی‬‮   2025
 
 

سارا دن سپریم کورٹ میں چھپے فواد چوہدری رات دیر گئے سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

       
مناظر: 928 | 11 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما صبح 11 بجے سے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود تھے، وہ گرفتاری کے خدشے کے باعث عدالت عظمیٰ سے باہر نہیں آرہے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے۔
فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کےلیے تقریباً 12 گھنٹے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود رہے، پی ٹی آئی رہنما کو نقص امن کی دفعات کے تحت 30 دن تک زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔
رات گئے فواد چوہدری عمارت سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ وکلاء کو اتنا تقسیم کیا گیا کہ وکلا کی طاقت بھی ختم ہوگئی، آج یہ بھی ہوا کہ میری اس طرح سے گرفتاری ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی پٹیشنر کی اس طرح گرفتاری نہیں ہوئی ہے، کل ہائیکورٹ میں میری ضمانت منظور ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بھی عدالت کی حدود سے کی گئی، آج تمام تر توجہ سیاسی مخالفین کو دبانے پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہتری اسی میں ہو گی ہم ایک دوسرے کو جگہ دیں اور آگے چلیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0