ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

یاسمین راشد کا حکم ہے کور کمانڈر آفس کو آگ لگادو، عباد فاروق کی آڈیو لیک

       
مناظر: 600 | 11 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عماد علی بٹ اور ٹکٹ ہولڈرز عباد فاروق کی مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں۔ مبینہ آڈیو میں عباد فاروق کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے حکم دیا ہے کہ کور کمانڈر آفس کو آگ لگادو۔ دوسری طرف عماد علی بٹ آڈیو میں کہہ رہے ہیں، جو جو بند کرنا ہے، سب بند کرو، آرمی آفس بند کرو، ڈی سی آفس بھی بند کرو۔ اس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹر چوہدری اعجاز اور اُن کے صاحبزادے علی چوہدری اور پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیوز سامنے آئیں۔ اعجاز چوہدری اور علی چوہدری کی آڈیو کال میں کہا گیا کہ ’ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کر دیا ہے‘۔ آڈیو میں علی چوہدری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟ اس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی، پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، پھر ایک برسٹ ماراہے، تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ لیک آڈیو میں کہا گیا کہ ’گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی اڑا دیا ہے سارا‘۔
اس کے ساتھ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔ جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ’شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ‘؟ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکٹھے ہوگئے ہیں، اس پرصغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔
آڈیو سامنے آنے پر شیخ امتیاز نے وضاحت جاری کی اور کہا کہ میری آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0