جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

پی ٹی آئی کارکنان کے منظم طریقے سے آرمی املاک و تنصیبات پہ حملوں پر فوج کے تحمل اور بردباری کو عوام کاسیلوٹ 

       
مناظر: 249 | 11 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیاب پر حملے کرائے گئے۔
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کے لیے ابھارتے رہے۔ آئی ایس پی آر اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ جو سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کےلیے بھرپور طور پر ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالتے ہوئے ملک کےلیے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق فوج نے انتہائی تحمل، بردباری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔ اعلامیے کے مطابق مذموم منصوبہ بندی کے تحت پیدا کی گئی اِس صورتحال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردِ عمل دے، جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاسکے لیکن آرمی کے سنجیدہ ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہمیں اچھی طرح علم ہے اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے، ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0