ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر: تحریک آزادی کے رہنما غلام نبی شیخ وفات پا گئے، ڈی ایف پی کا اظہار تعزیت

       
مناظر: 693 | 11 May 2023  

 

سرینگر11مئی ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزاد ی کے رہنما غلام نبی شیخ آج سرینگر میں وفات پا گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام نبی شیخ کی عمر تقریباً 80برس تھی۔ وہ آزادی پسند تنظیم محاذ آزادی کے ساتھ وابستہ تھے۔ مرحوم انتہائی ملنسار اور سادہ طبعیت کے مالک تھے ۔ وہ زندگی کے آخری لمحات تک تحریک آزادی کے ساتھ عزم وہمت سے وابستہ رہے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام نبی شیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) کے قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں غلام نبی شیخ کے فرزندضمیر احمد شیخ اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو تحریک آزادی میں بے لوث خدمات اور مثالی کردار پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0