منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

امریکی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین کا پاکستان کی صورت حال پر اظہارِ تشویش

       
مناظر: 729 | 12 May 2023  

 

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے تعلقات خارجہ کے چیئرمین باب مینڈیز نے پاکستان کی صورت حال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری پریشان کن حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ باب مینڈیز نے عوام کیلئے انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنا پاکستانی عوام کی آزادیوں بشمول انفارمیشن تک رسائی کو خطرناک حد تک دباتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے رپورٹس دیکھی ہیں، یقینی بنانا چاہتے ہیں پاکستان میں جوبھی ہو قانون اور آئین کے مطابق ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0