سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے بڑھتے ہوئے اسلام مخالف اقدامات کے دوران غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مسلمان شہری گائے کی خرید و فروخت کے الزام میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔
گائے کی خرید و فروخت پر مسلمان شہری کی گرفتاری کے احکامات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈوڈہ وشیش مہاجن نے جاری کئے۔گرفتار کئے گئے مسلمان کی شناخت یاسر حسین کے طورپر ہوئی ہے، جو تحصیل بھدروہ کے گائوں بہانی شرکی کا رہائشی ہے۔ یاسرکو پانچ گائیں لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کشمیری مسلمانوں کوخبردار کیاتھا کہ وہ گائے کی خریدو فروخت نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائیگی ۔