جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک، ورنہ آج پھر گرفتار کریں گے، رانا ثنا

       
مناظر: 762 | 12 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ صبح عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی تو ٹھیک ، ورنہ آج پھر اسے گرفتار کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےکہا کہ عمران خان کی سہولت کاری ملک کے اعلیٰ مناصب پر بیٹھے ہوئے لوگ بھی کر رہے ہیں اور اس میں غیر ملکی کردار بھی ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مسرت چیمہ کی لیک شدہ آڈیو عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی ہے، عمران نے کسی اہل کار سے فون لے کر بات کی ہوگی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو رہائی کے بعد پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس پہنچادیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0