جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

اسرائیل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل کرنے کی بھارتی سازش ، کشمیری رہنمائوں کا اظہار تشویش

       
مناظر: 539 | 12 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز پر اسرائیل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل کرنے کی پالیسیاں باعث تشویش ہیں، عالمی سطح پر سفارتی لابنگ کے لئے پارلیمنٹرین کے وفود بیرون ممالک بھیجے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی سرزمین پر جا کر چشم کُشا حقائق سے پردہ چاک کر کے کشمیری قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو نیو کلیئر فلیش پوائنٹ بنایا۔شوکت جاوید میر نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی دے کر متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن میں نیب کی طرف سے ہونے والی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار، سرکاری املاک کی تباہی سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0