جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

       
مناظر: 486 | 13 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  پاک فو ج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کسی افسر نے استعفیٰ نہیں دیا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی پوری کوشش کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، اس کو تقسیم کرنے کا خواب، خواب ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی نے استعفیٰ دیا ہے نہ ہی حکم عدولی کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف اور ان کے ساتھ پوری عسکری قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0