سرینگر13 مئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک حملے میں قابض بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) زخمی ہوگیا۔
جے سی او ضلع کے علاقے گوہلہ اڑی میں نامعلوم افراد کی بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا۔
ایک فوجی افسر نے بتایا کہ زخمی جے سی او کو سری نگر میں بھارتی فوج کے 92 بیس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔