جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

عمران خان نے قومی اداروں پر حملے کرکے خود کو دشمن ممالک سے بھی بد تر ثابت کیا ، سردار تنویر الیاس

       
مناظر: 702 | 13 May 2023  

مظفر آباد(نیوز ڈیسک ) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔ اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو، اُسے عمران ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہا ہے جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0