سری نگر 13 مئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے حریت رہنما غلام نبی شیخ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں عبدالاحد پرہ، فاروق احمد توحیدی، سلیم زرگر، یاسمین راجہ، فیاض احمد سوداگر، فردوس احمد شاہ، ڈاکٹر مصعب، محمد یاسین، محمد حذیف، عمیر الاسلام اور ڈاکٹر ابرار نے مرحوم کے گھر جا کر ان کے بیٹے ضمیر احمد شیخ سے اظہار یکجہتی کیا۔
رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم عمر بھر تحریک آزادی سے وابستہ رہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
حریت رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
سرینگر میں حریت رہنما غلام نبی شیخ کے انتقال پر حریت رہنمائوں کا اظہار تعزیت
مناظر: 539 | 13 May 2023