جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

وزیراعظم کا جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنےکا حکم

       
مناظر: 889 | 13 May 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو 72 گھنٹوں میں گرفتارکرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائےگی، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، قانون اپنے آہنی ہاتھوں سے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لےگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ اس طرح کا کوئی کام پاکستانی نہیں سوچ سکتا، یہ بدترین حرکت کرنے والوں کو آئین اور قانون میں درج سزائیں دی جائیں گی، کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس جل چکا ہے اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ان واقعات پرپوری قوم غمگین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اور ان کا جتھا پاکستان کےدشمنوں سے کم نہیں، جوکام شرپسند 75 برس میں نہ کرسکے وہ پی ٹی آئی کےشرپسندوں نےکیا، منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور شہیدوں اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں، وزیر قانون انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی تعداد بڑھائیں، شرپسندوں کو سزائیں دینے کے لیے اگر راتوں کو انسداد دہشتگردی کورٹس چلانی پڑیں تو چلائی جائیں، پولیس اور انتظامیہ شرپسندوں کو فی الفور گرفتار کرے، خانہ پری قابل قبول نہیں، تمام شرپسندوں کو بلاتفریق گرفتار کیا جائے، اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرموں اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0