کولکتہ14مئی(نیوز ڈیسک ) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع چورا چند پورمیں ایک حملے کے دوران بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
حملہ آوروں نے بھارتی فوج کی آسام رائفلز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔جمعرات کو منی پور کے ضلع بشنو پور میں چند نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے ایک کمانڈو کو گولی مار کر ہلاک اورپانچ دیگر کوز زخمی کردیاتھا۔بدھ کے روز بھی ضلع چورا چند پور میں نامعلوم حملہ آوروں نے آسام رائفلز کے اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک اہلکارکو زخمی کردیا تھا۔یہ واقعات خاص طور پر ریاست کے چورا چند پور اور بشنو پور اضلاع میں ہو رہے ہیں۔
