کراچی (نیوز ڈیسک ) پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلیے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے پاک آرمی کی تنصیبات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ سول سوسائٹی کی جانب سے ڈالمین مال سے لے کر سی ویو تک کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی سربراہی لیاقت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر علی فرحان نے کی۔
300 سے 350 گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی میں 950 سے ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاکستان آرمی کی چھاؤنیوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس دوران پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔
پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں عظیم الشان کار ریلی
مناظر: 742 | 14 May 2023
