ہفتہ‬‮   19   جولائی   2025
 
 

عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظرِ ثانی کی اپیل، سماعت ملتوی

       
مناظر: 544 | 15 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے منگل تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت فریقین، اٹارنی جنرل، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے کہا کہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیتے ہیں، اس کیس میں صوبوں کو نوٹس جاری کریں گے۔
چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ دلائل میں کتنا وقت لیں گے؟ الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل دیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ مجھے 2 سے 3 دن درکار ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ آئین کا قتل کر دیا گیا ہے، ملکی آبادی کا 10 کروڑ حصہ نمائندگی سے محروم ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا وقت ابھی ہے، پریشان کن ہے کہ جس طرح سیاسی طاقت استعمال ہو رہی ہے، باہر دیکھیں کیا ماحول ہے، دو اہم چیزیں فنڈز اور سیکیورٹی کی تھیں، آج آپ نے درخواست میں سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کا پنڈورا باکس کھولا ہے، یہ آپ کے مرکزی کیس میں مؤقف نہیں تھا، سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار پر کسی اور کو بات کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کو ان معاملات پر عدالت آنا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں آئی، نظرِ ثانی کا آپشن آپ کے پاس تھا جو آپ نے استعمال کیا، ملکی اداروں اور اثاثوں کو جلایا جا رہا ہے، باہر دیکھیں انسٹالیشنز کو آگ لگائی جا رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ مشکل وقت میں صبر کی تلقین کرتا ہے، وفاقی حکومت بے بس نظر آتی ہے، چار پانچ دن سے جو ہو رہا ہے اسے بھی دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں نگراں حکومت غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ مشکلات میں ردِعمل نہیں دیا جاتا، صبر کیا جاتا ہے، اس وقت صورتِ حال بہت تناؤ کا شکار ہے، میں نے لوگوں کی گولیوں سے زخمی تصاویر دیکھی ہیں، الیکشن جمہوریت کا تسلسل ہے، اخلاقی برتری کے لیے انتظامیہ اور اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ بہتر اخلاقی قدر تلاش کریں۔
وکیل علی ظفر نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد سب کا فرض ہے، لوگ آئین کے عمل داری اور خلاف ورزی کے درمیان کھڑے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ضروری ہے، میں نے لوگوں کو گولیاں لگنے کی فوٹیج دیکھی ہے، انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، ایگزیکٹیو اور اپوزیشن اخلاقیات کا اعلیٰ معیار برقرار رکھیں، اس ماحول میں آئین پر عمل درآمد کیسے کرایا جائے؟ ایک طرف سے بھی اخلاقیات کی پاسداری کی جاتی تو عدالت دوسری طرف کو الزام دیتی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0