ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں کے میڈیکل کالج میں مسلمان طلبا ء پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ، طلباء کا احتجاج

       
مناظر: 838 | 15 May 2023  

جموں15مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہندوتوا غنڈوں نے کئی مسلمان طلبا پر حملہ کردیا جس کے بعد متاثرہ طلباء نے احتجاجی دھرنا دے کر مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مسلمان طلبا ء نے کہا کہ میڈیکل کالج میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کشمیری طلبا کو ہندو تواغنڈوں نے مارا پیٹا ہو۔ان کا کہناہے کہ صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب کچھ ہندوتوا طالب علموں نے فلم ”کیرالہ سٹوری” دیکھنے کے بعد واٹس ایپ گروپس پر مسلمانوں کے خلاف پیغامات پوسٹ کیے، جس پر مسلمان طلباء نے سخت اعتراض کیا۔ہندو تواطالب علموں نے یہ بھی لکھا تھا کہ سب کو فلم ضرور دیکھنی چاہیے، جس پر قاضی گنڈ کے ایک کشمیری طالب علم نے دلیل دی کہ یہ ایک تعلیمی گروپ ہے اور اس طرح کے پیغامات کو پبلک گروپس میں شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔ جس پرہندوتوا طالبعلموںنے باہر کے لوگوں کی مدد سے مسلمان طلبا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ ہندوتوا غنڈوں نے ایک سینئر مسلمان طالب علم حسیب احمد پر جوبھدرواہ کا رہنے والا ہے، حملہ کیا اور انہیں زخمی کر دیا۔.انہوں نے کہاکہ حسیب کو ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد باہر سے کچھ ہندو ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مسلمان طلبا ء پر حملہ کیا۔اس واقعے کے بعد مسلمان طلبا نے رات کے وقت احتجاجی مظاہرہ کیا اورحملوں کے خلاف سڑکوں پر دھرنا دیا۔اس سے پہلے کولگام کے ایک کشمیری طالب علم پر بھی ہندو انتہاپسندوںنے بغیر کسی وجہ کے حملہ کیا تھا۔مسلمان طلباء نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے۔مظاہرین نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے طلبا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0