\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں بغاوت ، منی پور کے بعد مہاراشٹرمیں پر تشدد کارروائیاں، پابندیاں عائد

       
مناظر: 436 | 15 May 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست منی پور کے بعد مہاراشٹر میں بھی تشدد بھڑک اٹھا ہے جس پر قابو پانے کے لیے کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
ہفتہ کی رات ضلع Akolaمیں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں اور پتھرائو کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس کو امتناعی احکامات نافذ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
پولیس نے بتایا کہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ زخمی ہوئے اور امن و امان کی بحالی کے لیے علاقے میں بھاری پولیس فورس کو تعینات کرنا پڑا۔ یہ جھڑپ اکولا کے اولڈ سٹی تھانہ علاقے میں شروع ہوئی۔

اکولا کے ایس پی سندیپ گھگے نے کہا کہ ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ایک مذہبی رہنما کے بارے میں ایک جارحانہ انسٹاگرام پوسٹ نے سنیچر کی رات کو اکولا میں تشدد بھڑک اٹھا ۔ہجوم نے علاقے میں تقریباً 8 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔جھڑپ نے اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر لی جب دوسری برادری کے لوگ بھی موقع پر پہنچے اور دوسرے گروپ پر پتھرائو شروع کر دیا۔ گنگادھر چوک، پولا چوک اور ہری ہر پیٹھ کے قریب کے علاقوں میں تشدد کی اطلاع ملی۔