ہفتہ‬‮   19   جولائی   2025
 
 

ملک بھر میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، فورسز کے حق میں نعرے

       
مناظر: 765 | 16 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، شرکامیں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جنہوں نے پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل طور پر مسترد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں،خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، خیبر ریلیاں منعقد کی گئی ،ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے ،سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکانے پی ٹی آئی کی جانب سے ریاستی اداروں خصوصا پاک فوج کے خلاف الزام تراشی کو مکمل مسترد کردیا ،شرکا کی جانب سے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،شرکانے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سکیورٹی اداروں کے حق میں نعرے درج تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0