ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

G-20ممالک مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے اجلاس کا بائیکاٹ اور تنازعہ کشمیر کے حل میں مددکریں: مشعال ملک

       
مناظر: 330 | 16 May 2023  

اسلام آباد16 مئی (نیوز ڈیسک )مشعال حسین ملک نےG-20ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے منعقد کئے جانیوالے گروپ کے اجلاس کا بائیکاٹ اوردیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
مشعال حسین نے جو غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے ان ڈراموں کو مسترد کردیا ہے لہذا G-20 ممالک کو بھی مودی کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے کہ وہ ظالم کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں گروپ کے آئندہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی مسلم دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کابھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔بھارتی تاریخ دان انگانا چٹرجی نے 2012 میں مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی گمنام قبروں کی نشاندہی کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگانا چٹرجی نے مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں 2700اجتماعی گمنام قبروں کی نشاندہی کی ہے۔اس حوالے سے کشمیر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے 55دیہات میں اجتماعی قبروں سے 2943گمنام لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ان اجتماعی قبروں میں سے 80فیصد قبروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔مشعل ملک نے کہا کہ کشمیر ہیومن رائٹس واچ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے 4اضلاع میں اجتماعی گمنام قبروں میں موجود2,730لاشوں کا سراغ لگایا ہے۔ جس کے بعد 2011میں انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت سے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیاتھا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت جواب دینے سے کترارہی ہے۔ جولائی 2008میں یورپی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی گمنام قبروں کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی تھی۔ قرارداد میں بھارت سے اجتماعی قبروں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0