ہفتہ‬‮   19   جولائی   2025
 
 

بھارتی فوج کی بہادری ، ذہنی معذور پاکستانی کوکنٹرول لائن سے گرفتار کرلیا

       
مناظر: 765 | 16 May 2023  

 

سرینگر( نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال کے گائوں کریلہ کے ایک نوجوان کو سیز فائر لائین کے قریب سے گرفتار کر لیا جو ذہنی طور پر معذور ہے۔بھارتی فوجی اس سے پہلے بھی لائین آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر کے متعدد نوجوانوں کو پکڑ چکی ہے۔بھارتی فوج نے 15 مئی میڈیا کو بتایا کہ راجوری کے ترکنڈی علاقے سے آزاد کشمیر کے ایک نوجوان عثمان کو پکڑا گیا ہے جو کوٹلی ضلع کے کریلہ گائوں کا رہائشی ہے اور بچپن سے ہی ذہنی طور پر معذور ہے۔بھارتی فوج کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان عثمان سے پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کچھ عرصہ قبل آزاد کشمیر کے ایک14سالہ عبدالصمد کو بھی لائین آف کنٹرول کے قریب آنے پہ پکڑ لیا تھا جو اب مقبوضہ کشمیر کی ایک جیل میں قید ہے۔آزاد کشمیر کے نوعمر لڑکے عبدالصمد کا گھر لائین آف کنٹرول پہ ہی واقع ہے۔
آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں کئی بار آزادکشمیر کے شہریوں نے اکٹھے ہو کر بھارتی فوجیوں کو آزاد کشمیر کی حدود میں داخل ہونے سے روک کر انہیں واپس جانے پر مجبور کیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0