ہفتہ‬‮   19   جولائی   2025
 
 

فوجی املاک پر حملہ کرنے والوں نے زمان پارک میں تربیت لی، رانا ثناءاللّٰہ کا دعویٰ

       
مناظر: 289 | 17 May 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک )  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے حملہ آوروں نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں تربیت لی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 سے 100 افرادکا تربیت یافتہ گروہ تھا۔ جناح ہاؤس میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج اجلاس میں بتایا گیا کہ کتنے افراد کی شناخت اور کتنے گرفتار ہوچکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے سے پہلے خواتین کا گروہ حالات دیکھنے جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تنصیبات پر آگ لگانے والے افراد ٹریس ہوچکے ہیں، کسی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ میانوالی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری، دفاعی تنصیبات پر حملوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں۔ تنصیبات پر حملے کرنے والے لوگوں کو اب نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی پراپرٹیز کو نقصان پہنچایا گیا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ شواہد سامنے آچکے ہیں کہ حملہ آوروں نے زمان پارک میں تربیت لی۔ ہم ثابت کریں گے کہ فتنہ اور فساد باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیا گیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کی ایک سال تک تربیت کی اور فتنہ و فساد کے لیے تیار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0