منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

       
مناظر: 995 | 17 May 2023  

 

کابل(نیوز ڈیسک ) تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق تحریک طالبان کے رہ نما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک باضابطہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملا محمد حسن اخوند کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملا محمد حسن کو خرابی صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گزشتہ اپریل تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ افغان طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ نے نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو بھی قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کے فیصلے حکومت پر اس کے کنٹرول کو سخت کرنے، میڈیا پر کنٹرول کو آسان بنانے اور تحریک کے سربراہ کے عہدوں کا اعلان آسان طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا کو منظم کرنے کے نئے اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ بھی ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ طالبان کی صف اول کی قیادت اور سراج الدین حقانی کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0