اتوار‬‮   26   اکتوبر‬‮   2025
 
 

مردان میں کرنل شیرخان شہید کے مجسمےکی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

       
مناظر: 432 | 17 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مردان میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر ) کے مجسمے کی بے حرمتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملزم نے مردان میں مظاہرے کے دوران کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم رحمت اللہ کو مردان سےگرفتار کرلیا گیا اور ملزم کی گرفتاری سٹی پولیس کی جانب سے یقینی بنائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق گاؤں حیدر خان سے ہے۔