اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جن نوجوانوں کو برین واش کرکے گمراہ کیا گیا ان سے ہمدردی کی جانی چاہیے لیکن گمراہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، عبرت کا نشان بنادیا جائے۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ گمراہ کرنے والے اور آگ لگوانے والے آج مذمتیں کررہے ہیں، اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، نہ ان کے آنسو دیکھیں، نہ ان کے فرمائشی درد دیکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی گرفتاریوں پر انہیں بیماری کے طعنے دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بدقسمتی سے دوسری ایم کیو ایم بنتی جارہی ہے۔
9 مئی واقعات: لوگوں کا برین واش کرکے گمراہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے: واوڈا
مناظر: 538 | 18 May 2023