پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کا افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ، سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے نام کردیا

       
مناظر: 790 | 18 May 2023  

 

گلگت(نیوز ڈیسک )یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے افواج پاکستان سے محبت کااظہارکرتے ہوئے سپورٹس ویک کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کے نام کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے 9مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ 9 مئی کے سیاہ دن قومی ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی،سانحہ ثابت کرتا ہے کہ کچھ لوگ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعت کا حصہ تھے،وائس چانسلر کا مزید کہناتھا کہ نوجوان ووٹ کسی کو بھی دیں لیکن قومی اداروں کااحترام کرنا ہوگا،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ،ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔