اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آزاد کشمیر: سرینگر میں گروپ20اجلاس کے غیر قانونی بھارتی اقدام کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

       
مناظر: 903 | 18 May 2023  

 

مظفر آباد ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں گروپ 20اجلاس کے متنازعہ بھارتی اقدام کے خلاف پاسبان حریت کے زیر اہتمام آزاد جموںوکشمیر میں احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آج میر پورشہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور یلی نکالی گئی۔ ریلی میں میرپور یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباءاور اساتذہ سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا ءنے سیاہ جھنڈے ، بینراور کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ بینروں اور کتبوں پر درج تحریر کے ذریعے گروپ 20ملکوں پر زور دیا گیا کہ وہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ ریلی کے شرکا نے” جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ، بائیکاٹ بائیکاٹ گروپ20اجلاس کابائیکاٹ ,بھارتی غاصبو جموں کشمیرچھوڑ دو“کے نعرے لگائے۔ بھارت مخالف ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین ع±زِیر احمد غزالی، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر مرزا اسلم، ڈاکٹر اصغر علی خان، ڈاکٹر صہیب احمد، ڈاکٹر محمد الطاف، عنصر علی، مصطفیٰ انقلابی ، بشیر احمد شگو اور عثمان علی ہاشم کر رہے تھے۔
ع±زِیراحمدغزالی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے لہذایہاں عالمی فورم کا اجلاس اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اس اجلاس کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اس اجلاس کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوںمیں دھول جھونکنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات بالکل ٹھیک ہیں لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر مرزا اسلم نے خطاب میں گروپ 20 ملکوں پر زور دیا کہ متنازعہ خطے میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔ڈاکٹراصغر علی خان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی طرف سے متنازعہ خطے میں گروپ20 کانفرنس کا انعقاد یکسر غیر قانونی ہے۔ ڈاکٹر صہیب نے گروپ 20ملکوں خاص طور پر سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا اور چین پر زور دیا کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا بائیکاٹ کرکے انسانی قدروں کی پاسداری کا ثبوت دیں۔ڈاکٹرمحمد الطاف نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سائرہ شاہ نے خطاب میں کہا کہ گروپ 20ملکوں کو محکوم کشمیریوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔۔ عثمان علی ہاشم نے خطاب میں کہا کہ آزاد جموں کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔ بشیر احمد شگو نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے تمام بھارتی اقدامات خلاف قانون ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ پاستان حریت قبل ازیں مظفر آباد اور پونچھ ڈویژن میں متعدد ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کر چکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0