سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے آج سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران انہیں اور ان کی والدہ کو ہراساں کیا۔
سحر شبیر نے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بھارتی فورسز کے چھاپے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فورسز اہلکاروں نے گروپ 20اجلاس سے قبل سرینگر میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی فورسز کے چھاپے کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں جن میں بھارتی فوجیوں اور بلیک کیٹ کمانڈوز کوانکے گھر سے باہر نکلتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔
I was asked to share the URDU version as well
But again if this was because of G20 this was the highestt level of harassment that we faced today pic.twitter.com/G69f6kIzYw— Sehar Shabir Shah (@SeharShabirShah) May 17, 2023
ویڈیوز میں چھاپے کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے انکے گھر اور سامنا کو پہنچے والے نقصان کو بھی دکھایاگیا ہے ۔ سحر شاہ نے کہاکہ فورسز کی نصف نفری نے ان کی والدہ کوساتھ لیکر گھر کی بالائی منزل اور گرائونڈ فلور اور دیگر کمروں تلاشی لی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے ان کے گھر کو تہس نہس کر دیا فرینچر کو تباہ کردیااورگھریلو سامان پورے گھر میں بکھرا پڑا تھا۔سحر شاہ نے سی سی ٹی وی سے لئے گئے گھر کے اندرونی مناظر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا یہ وہ مناظر ہیں جب بھارتی فوج اور بلیک کیٹ کمانڈوز دیواروں پر چڑھ کرگھر کے اندر کودے۔انہوں نے سوال کیاکہ “کیاG20اجلاس کی وجہ سے ان کے گھر پر چھاپہ ماراگیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج جس طرح انہیں انتہائی ہراساں کیاگیا ہے اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ۔
واضح ر ہے کہ شبیر شاہ 2017 سے جیل میں نظربند ہیں اور وہ اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں۔