بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

چین کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار، شرکت سے انکار کردیا

       
مناظر: 366 | 20 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین نے بھارت کی جانب سے متنازعہ علاقے مقبوضہ کشمیر میں بلائے گئے جی 20 ٹورازم اجلاس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین، بھارت کی جانب سےمتنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں جی 20 کی اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی جائے گی۔
رواں برس جی 20 اجلاس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارت کی جانب سے سری نگر میں 22 سے24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس بلایا گیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے بھی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مخالفت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھارت کی جانب سے مسلم اکثریتی ریاست متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں اور کشمیر کو یک طرفہ اقدامات کرتے ہوئے دو وفاقی علاقوں جموں، کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا، لداخ کا بڑا حصہ چین کے کنٹرول میں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0