سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
خاتون کی لاش جمعہ کے روز ضلع کے علاقے ککر ناک میں نالہ برینگی سے برآمد ہوئی ۔ مقامی لوگوںنے لاش دیکھتے ہی پولیس کو آگاہ کیا جس نے موقع پر پہنچ کر اسے تحویل میں لے لیا۔ لاش کی شناخت دہرونہ اسلام آباد کی رہائشی صبا بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا جموں خطے میں ضلع راجوری کے جنگلاتی علاقے سے بھی آج ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت ظفر اقبال کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔