اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کالا قانون ، این آئی اےعدالت نے مولوی بشیر عرفانی پر جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی

       
مناظر: 861 | 20 May 2023  

 

سری نگر 20 مئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولوی بشیر احمد عرفانی پر ایک جھوٹے مقدمے میںفرد جرم عائد کر دی ہے۔
مولوی بشیر احمد کے خلاف این آئی اے عدالت سرینگر نے فرد جرم عائد کی۔ قبل ازیں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے 03 مئی کو عدالت میں مولوی بشیر احمد کے خلاف فرد جرم دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت حریت رہنماوں کو حق خودارادیت کی جدوجہد کی پاداش میں جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔ تقریباً پوری حریت قیادت کو گرفتار کر کے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0