اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

اندھیر نگری چوپٹ راج !فراڈیے گوتم اڈانی کو بھارتی سپریم کورٹ نے کلین چٹ دیدی

       
مناظر: 574 | 20 May 2023  

نئی دلی20مئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی سپریم کورٹ نے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اڈانی گروپ کمپنیوں میں حصص کی قیمتوں میں کوئی بے قاعدگی نہیں پائی ہے۔
سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ماہرین کی کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ سکیورٹیز ایکسچینج بورڈ آف انڈیاکی تحقیقات میں بھی بیرون ملک کمپنیوں کی طرف سے خلاف ورزیوں کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔ سابق جج جسٹس اے ایم سپرے کی سربراہی میں قائم چھ رکنی کمیٹی نے بتایا کہ سکیورٹیز ایکسچینج بورڈ آف انڈیاکی طرف سے فراہم کردہ اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد یہ قرار دیا جاتا ہے کہ کوئی مالیاتی بے قاعدگیاں نہیں ہوئی ہیں جن کا امریکی فرم ”ہنڈن برگ“ نے اپنی رپورٹ میں ذکر کیا تھا۔
کمیٹی نے کہا کہ اڈانی گروپ کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کسی ایک فرد یا گروپ سے وابستہ نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ کے حصص میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کیلئے مذکورہ کمیٹی مارچ کے مہینے میں تشکیل دی تھی۔ یاد رہے کہ ہنڈن برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں اڈانی پر کارباری لین دین میں بے ضابطگی اوربدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ گوتم اڈانی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھتے جاتے ہیں اور حزب اختلاف کی بھارتی جماعتوں نے ہنڈن برگ رپورٹ سامنے آنے کے بعد معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے سخت شور شرابا مچا کر کئی روز تک ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0