آسام (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے ریاست میں مدارس( اسلامی درسگاہیں) کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ ریاستی حکومت آنے والے دنوں میں مزید 300 مدارس کو بند کر دے گی۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے مارچ میں اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے 600 مدارس کو بند کر دیا ہے اور میں تمام مدارس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کیونکہ ہمیں مدارس نہیں بلکہ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں چاہئیں۔
آسام میں کل 3ہزار مدارس ہیںجن میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ دونوں شامل ہیں۔
آسام میں مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 6سو بند، مزید3سو نشانے پر
مناظر: 399 | 20 May 2023
