اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس کا آزادکشمیر میں مقیم پانچ کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے

       
مناظر: 879 | 21 May 2023  

سرینگر21مئی(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU)نے ضلع ڈوڈہ میں پاکستان میں مقیم پانچ کشمیری حریت پسندوںکے گھروں پر چھاپے مارے۔
ایس آئی یو نے یہ چھاپے ضلع کے علاقے گندوہ میں ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں مارے۔جن کشمیری حریت پسندوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں ان کی شناخت تانتہ کہارہ کے عطا محمد عرف عادل مبشر،کنتھل تانتہ کے محمد یاسر عرف شاہد، ترنکل کہارہ کے محمد شفیع عرف ندیم اور امجد علی عرف راشداور مانوئی چلی پنگل کے ماجد حسین عرف ابو زاہد ثاقب کے طور پر ہوئی ہے۔یہ پانچوں اس وقت آزاد جموں و کشمیر میں مقیم ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0