\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جی 20اجلاس، چین کا شرکت سے انکار ، بھارت کیلئے ترکیہ اور سعودی عرب سے بھی بڑا جھٹکا تیار

       
مناظر: 253 | 21 May 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چین نے سرینگر میں سیاحت سے متعلق گروپ 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ اورسعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی شاید اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب اور ترکیہ نے ابھی تک اس تقریب کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائی ہے۔ بھارت میں محکمہ سیاحت کے سیکریٹری اروند سنگھ نے نئی دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 22سے 24مئی تک ہونے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے اب تک مجموعی طوپر 60بین الاقوامی مندوبین نے اندراج کیا ہے۔ بھارت کو 100سے زائدمندوبین کے شرکت کی توقع تھی۔