اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

جی 20 اجلاس: چین اور ترکیہ کے بعد سعودیہ اور مصر کا بھی سری نگر آنے سے انکار

       
مناظر: 555 | 22 May 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا متنازع اجلاس منعقد کرکے قبضے کو قانونی قرار دلوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔ چین اور ترکیہ کے بعد سعودی عرب اور مصر نے بھی سری نگر آنے سے انکار کردیا۔ بھارت کے ٹورازم سیکرٹری اروند سنگھ نے دہلی میں میڈیا کو گزشتہ روز بتایا کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں سے چین، ترکیہ اور سعودی عرب نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مصر نے بھی شرکت کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ سری نگر میں آج سے جی 20 ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مکمل ہڑتال ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0