بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے

       
مناظر: 676 | 22 May 2023  

مظفرآباد (نیوز ڈیسک ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منگل کو جلسہ عام بھی ہوگا۔ آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس2 بجے ہوگا، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی خطاب کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، مقبوضہ خطے میں جی 20 اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایک کانفرنس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدام سے اس کی اصل شکل سامنے آئے گی۔ دوسری جانب مظفرآباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی، کشمیری وفد نے سرینگر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو سراہا اور 1990 میں ہجرت کر کے مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے مہاجرین سے بھارتی افواج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0