گاندھی نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت میں اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو بلڈوز کرنے کے منصوبے کے تحت ہندوتوا حکومت نے ریاست گجرات میں ایک سو سال پرانی مسجد اور کئی درگاہوں کو منہدم کر دیا ہے۔
گجرات کے داہود شہر میں سڑک کو چوڑا کرنے کے نام پر 3درگاہوں اور ایک صدی پرانی مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔مسجد ٹرسٹ کی طرف سے گجرات ہائی کورٹ سے ریلیف حاصل کرنے اور اراضی کا ریکارڈ پیش کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ انہدامی کارروائی پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ہوئی۔انہدام کے لیے دو سطحی حفاظتی انتظامات کے تحت تقریبا 450 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔مسجد کے انہدام کے کچھ عرصے بعد تین درگاہیں بھی منہدم کر دی گئیں۔
