جمعہ‬‮   9   مئی‬‮   2025
 
 

سافٹ ویئر اپڈیٹ ، عمران خان کے انتہائی قریب مسٹر & مسز چیمہ کا PTIچھوڑنے کا فیصلہ

       
مناظر: 864 | 23 May 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں لیکن اب عمران خان کیلئے زیادہ پر یشان کن خبریہ ہے کہ ان کے نہایت قریبی سمجھے جانے والے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے بھی راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کیلئے جیل سے پیغام بھی بھجوا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں جمشیدہ چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم نے تھری ایم پی او کو چیلنج کیا تھا تو عدالت نے میری ڈیوٹی لگائی تھی کہ میں جاؤں اور جیل میں ان سے ذاتی حیثیت میں ملیں ، عدالتی حکم پر میں ان سے ملنے گای اور دونوں سے الگ الگ ملاقات ہوئی، جمشید چیمہ کے حوالے سے واضح ہے کہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ فائنل کر لیاہے ، وہ جیسے ہی باہر آئیں گے تو اعلان کریں گے کہ وہ پارٹی کے ساتھ مزید نہیں چلنا چاہتے، جمشید چیمہ نے مجھے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہوا اس پر وہ بہت رنجیدہ ہیں ، فوجی تنصیبات پر حملوں کی انہیں بہت تکلیف ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کسی ایسے نظریے کے ساتھ چلوں کہ وہ اپنی ریاست پر ہی حملہ کر دے ، حکومتوں کے ساتھ اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاستی ادارے کے خلاف جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، فوج قائم ہے تو ملک قائم ہے ، فوج قائم ہے تو میری عزت ، میرا کاروبار اور میرے بچے محفوظ ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0