منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

وزیراعظم’’ عظمت شہداء کنونشن‘‘میں آج شہداء کو سلام عقیدت پیش کریں گے

       
مناظر: 929 | 24 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پر جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ‘عظمت شہداء کنونشن’ اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرنے اور ان سے یک جہتی کے لئے آج منگل کو ‘عظمت شہداء کنونشن’ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا جس میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا ءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔