منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکاروں سمیت ایک شہری شہید

       
مناظر: 702 | 24 May 2023  

 

شمالی وزیرستان ( نیوزڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق چیکنگ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں ایک شہری بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کرلی ہے۔