اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کررہا ہے:مشعال ملک

       
مناظر: 447 | 25 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اورحریت رہنما محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرناچاہیے کہیں ایسانہ ہو کشمیری سارے کے سارے قبرستان میں دفن ہو جائیں۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند اپنے شوہر یاسین ملک سمیت تمام حریت قائدین کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کیخلاف ایک سال پہلے بدترین عدالتی قتل کا ٹرائل چلایا گیا،انہیں عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو ایک ہی زندگی میں 2 بارعمر قید، قیدبامشقت اور قید تنہائی کی سزائیں سنائی گئی ہیں ۔مشعال ملک نے کہا کہ ایک سال کے دوران یاسین ملک پر وحشیانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یاسین ملک کی روز بروز بگڑتی ہوئی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک معجزہ ہی ہے کہ یاسین ملک ابھی تک زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا منصوبہ بند سازش کے تحت یاسین ملک کو جیل میں ہی قتل کرانا چاہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دلانے کی بات کرنے والی ہر آواز کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کررہا ہے اورعالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے کہیں یہ نہ ہو کشمیری سارے کے سارے قبرستان میں دفن ہو جائیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0