\
منگل‬‮   4   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پلوامہ:سڑک حادثے میں 3بھارتی پیراملٹری اہلکار زخمی

       
مناظر: 390 | 25 May 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم تین بھارتی پیراملٹر اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں نمبل کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ہائی وے پر کھڑی بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس سے تین سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی فوجیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔
ادھرضلع پونچھ میں شدید بارش کے دوران ایک 45سالہ خاتون بیتر نالے میں گرنے سے بہہ گئی ۔تاہم خاتون کے ساتھ نالے میں گرنے والی اس کی بھانجی کو بچالیاگیا ۔