سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کے باعث تین رہائشی مکان خاکستر ہو گئے ہیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ ضلع کے علاقے چرار شریف میںایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے قریبی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ پر قابو پائے جانے تک تین مکان خاکستر ہوگئے تھے۔ واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان تباہ ہو گیا۔