اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کو روکیں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

       
مناظر: 624 | 20 Dec 2022  

نیویارک(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں۔ نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، طالبان پاکستان کے لیے خطرہ بننے والے دہشتگرد گروپوں کو روکیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہوں، پاکستان میں دیکھا، میرے اپنے ملک سے تین گنا زیادہ علاقہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، وہاں سیلاب سے فصلوں، مویشیوں، گھروں کو اور جانی نقصان ہوا ہے لہٰذا عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار بہت ہی کم ہے، عالمی برادری 9 جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0