\
بدھ‬‮   12   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار

       
مناظر: 881 | 26 May 2023  

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے بھارتی نژاد نوجوان کووائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 2روز قبل بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا۔
جیو نیوز کے مطابق گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سے ہوئی ہے ۔ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والے گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے بتایا کہ “میں یہاں حکومت پر قبضہ کرنے کے لیے آیا تھا اور صدر جو بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا، میں 6 ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا، واقعہ کے روزہی سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا”۔