جموں(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاوید اقبال نامی شخص ضلع کے علاقے Qasbaمیں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آیا ۔ اسے علاج کیلئے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔