سرینگر 26 مئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک خاتون سمیت دو افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے بٹی پورہ میں ایک 42 سالہ خاتون اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔
ایک اور واقعے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے وزیر باغ میں ایک لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔