اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

آسٹریلیا نے اپنی یونیورسٹیوں میں بھارتی طلباءکے داخلے پر پابندی عائد کر دی

       
مناظر: 497 | 26 May 2023  

سڈنی26مئی (نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پانچ بھارتی ریاستیوں کے طلباءپر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ٹورینس یونیورسٹی اور سدرن کراس یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ ایجوکیشن ایجنٹس کو ہدایات بھیجی ہیں کہ وہ پنجاب، ہریانہ ،گجرات ، اترا کھنڈاور اترپردیش کے طلباکی بھرتی نہ کریں۔ اب وکٹوریہ میں فیڈریشن یونیورسٹی اور نیو ساؤتھ ویلز میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی نے بھی بعض بھارتی ریاستوں کے طلباءکی بھرتی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹیوں نے دھوکہ وہی کے معاملات میں تیزی کے پیش نظربھارتی طلباءکے داخلے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے طلباءکے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے رواں ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جس دوران بڑی تعداد میں بھارتی طلباءکی آسٹریلیا میں تعلیم کیلئے آمد کو بھی سراہا گیا تھا لیکن اس دورے کے فوری بعد بھارتی طلباءکے آسٹریلیا میں داخلہ پر پابندی کی خبر بھارت کیلئے ایک دھچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0